حیدرآباد۔26۔فروری(اعتماد نیوز)ٹی آر ایس کے سربراہ کے چندرا شیکھر راؤ کو
تشکیل تلنگانہ کے خواب حقیقت میں بدلنے میں اہم رول ادا کرنے کے بعد آج
حیدرآباد واپسی پر انکا شاندار استقبال کرنے ٹی آر ایس کے قائدین اور
کارکناں شہر میں ہر طرف سر گرم ہیں۔
چنانچہ آج شام 4بجے وہ حیدرآباد پہونچے
گے۔ جہاں وہ ایک خانگی طیارہ کے ذریعہ بیگم پیٹ اےئر پورٹ پہونچینگے۔جہاں
سے قیام کیا جا رہا ہے کہ ہزاروں کی تعداد میں عوام انکا استقبال کریگی۔اور
خصوصی طیاروں کے ذریعہ سے بھی کے سی آر پر فضا سے پھول نچھاور کئے
جائینگے۔